24 جولائی 2015 - 10:21
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے کیا ایران جوہری معاہدے کا خیرمقدم

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ پاکستان کی مستقل مندوب نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخی جوہری معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ علاقائی استحکام، تعاون اور معاشی ترقی کے لئے معاون ثابت ہوگا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ پاکستان کی مستقل مندوب نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخی جوہری معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ علاقائی استحکام، تعاون اور معاشی ترقی کے لئے معاون ثابت ہوگا.

ريڈيو پاكستان كے مطابق؛ پاكستاني مندوب 'مليحہ لودھي' نے جمعے كے روز سلامتي كونسل ميں ايك مباحثے ميں حصہ ليتے ہوئے كہا كہ پاكستان ايران جوہري معاہدے كا خيرمقدم كرتے ہوئے سمجھتا ہے كہ اس معاہدے پر مكمل اور مخلصانہ عملدرآمد ہوتو اس سے نہ صرف ايٹمي عدم پھيلائو ميں مدد ملے گي بلكہ يہ علاقائي استحكام، تعاون اورمعاشي ترقي ميں بھي معاون ثابت ہوگا.
اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ سلامتي كونسل ايك ايسي قرار داد منظور كرے جس ميں آزاد فلسطيني رياست كے قيام كيلئے نظام الاوقات اورلائحہ عمل شامل ہو.
پاكستاني مندوب نے اقوام متحدہ كي سلامتي كونسل پر زور ديا كہ وہ عالمي امن كيلئے خطرہ بننے والي دہشتگرد تنظيم داعش كو شكست دينے كيلئے جامع حكمت عملي وضع كرے اورمسئلہ فلسطين كے حل كيلئے فوري اقدامات كرے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲